لاہور قلندرز نے راولپنڈیز کو 32 رنز سے شکست دے دی، جس کے بعد راولپنڈیز کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈیز کو ایونٹ میں مسلسل ساتویں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز اسکور کیے، جس میں فخر زمان نے 54 گیندوں پر 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ محمد فاروق نے 41 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔
جواب میں راولپنڈیز کی ٹیم 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 174 رنز ہی بنا سکی، اور اس کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ یاسر خان نے 58 اور سعد مسعود نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسامہ میر اور شاہین آفریدی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔





















