وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات ہوئی جس دوران وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ کامیاب دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ، خطے کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔
اہم غیر ملکی دوروں سے واپسی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی ہے۔ محسن نقوی نے کامیاب سہ ملکی دورے پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی ۔ ملاقات میں بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت ، ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور انتظامی امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اہم قومی امور پر مشاورت کی۔ جبکہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو حالیہ بیرونی دوروں کے دوران ہونے والے معاہدوں اور ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔





















