ڈوپنگ قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پر اولمپکس کی میزبانی کی بھارتی خواہش پر سوالیہ نشان لگ گیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارت ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی میں مسلسل تین سال سرفہرست رہا۔ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کا اعتراف کیا ہے کہ بھارت میں ڈوپنگ ایک بڑا مسئلہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت ممنوعہ کارکردگی بڑھانے والی ادویات کے استعمال میں سرفہرست ہے، ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے کی مثبت شرح سب سے زیادہ بھارت میں ہے۔
ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی رپورٹ مطابق کامن ویلتھ گیمز اور 2036 اولمپکس کی میزبانی کی بھارتی خواہش پر سوالیہ نشان ہے۔
عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے بھارت میں ڈوپنگ کو ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے ممنوعہ ادویات کی پیداوار اور سپلائی نیٹ ورکس کے خلاف سخت کارروائیوں پر زور دیا ہے، جبکہ ماہرین نے اسے ملک کے عالمی کھیلوں کے عزائم کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ’واڈا‘ کی قیادت نئی دہلی میں موجود ہے جہاں وہ قومی قانون نافذ کرنے والے اداروں، خصوصاً سائبر کرائم یونٹس کے ساتھ تعاون بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ کھیلوں کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔




















