اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے،خیبرپختونخوا کےمختلف علاقوں میں زلزلہ ریکارڈکیاگیا،ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت 5 اعشاریہ 5 رہی جبکہ مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں زیر زمین تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کےمطابق اسلام آباد اورگردونواح میں آج صبح 7 بجکر 54 منٹ پر زلزلے کےجھٹکے محسوس کیےگئےریکٹر اسکیل شدت 5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی،زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 199کلومیٹر جبکہ اسکا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا۔
زلزلے کےجھٹکے پشاور،چترال،سوات، لوئر دیر،ملاکنڈ،خیبر اورچارسدہ سمیت دیگرعلاقوں میں بھی محسوس کیےگئے,بونیر،بٹگرام، اپردیر،ہری پور اورغذرمیں بھی زلزلے کےجھٹکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔





















