وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ تاریخی کامیابی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ پاکستان کی کوششوں سے لبنان میں اہم جنگ بندی کی راہ ہموار ہوئی،مشرق وسطٰی میں حالات کی بہتری، علاقائی اعتماد کے نئے دور کا آغاز ہے،ممکنہ عالمی معاشی بحران اور تباہی کا خطرہ ٹل گیا، یہ محض علاقائی کامیابی نہیں بلکہ پوری دنیا کی فتح ہے، پاکستان پھر عالمی سطح پر معتبر ثالث بن کر ابھرا ہے۔ آج قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی بصیرت انگیز قیادت میں یہ تاریخی سفارتی کامیابی ہے۔ پاکستان کی انتھک کوششوں سے لبنان میں جنگ بندی کی راہ بھی ہموار ہوئی۔
عبدالعلیم خان نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے اعلان کو پاکستانی ثالثی پر ایرانی قیادت کے بھرپور اعتماد کا اظہار قرار دیااور کہا مشرق وسطٰی میں حالات کی بہتری، علاقائی اعتماد کے نئے دور کا آغاز ہے، ممکنہ عالمی معاشی بحران اور تباہی کا خطرہ ٹل گیا۔
وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ یہ پاکستان کی تزویراتی اہمیت اور عالمی امن ساز کے طور پر اس کے ابھرتے ہوئے کردار کا اعتراف ہے۔ آبنائے ہرمز کھلنا محض علاقائی کامیابی نہیں بلکہ پوری دنیا کی فتح ہے۔





















