نہ کوئی گہما گہمی، نہ ہی شادی کی تاریخ کا اعلان، مشہور فلم کبھی خوشی کبھی غم میں کرینہ کپور کے بچپن کا کردار نبھانے والی 30 سال کی اداکارہ مالویکا نے اچانک شادی کرلی۔
مالویکا راج نے شادی کے فوراً بعد تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں جس پر ان کے مداحوں اور کئی مشہور شخصیات نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

تصاویر میں اداکارہ اپنے شوہر کے ساتھ کافی خوش گوار موڈ میں نظر آرہی ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوبصورت لگ رہے ہیں۔

مالویکا راج نے کریم رنگ کا لہنگا زیب تن کیا جس میں وہ کافی حسین لگ رہی ہیں اور اس لک کیلئے ان کی تعریف کی جا رہی ہے۔

مالویکا نے اپنے دولہا انٹرپرینیور پرنو بگا کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’’ہمارے دل محبت سے بھرے اور شکر گزار ہیں‘‘۔
اداکارہ کے فالوورز کمنٹس میں کچھ لوگ چونکا دینے والے ردعمل بھی ظاہر کر رہے ہیں، کیونکہ مالویکا نے اپنی شادی کی تاریخ کے حوالے سے اعلان نہیں کیا تھا اور اب اچانک انہوں نے دلہن کے روپ میں تصویریں پوسٹ کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتہ ہی مالویکا نے اپنے پارٹنر کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جن میں ان کی منگنی کی انگوٹھی دکھائی دے رہی تھی۔ تب بھی انہوں نے شادی کا اشارہ دیا تھا لیکن تاریخ اور مقام کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تھا۔

خیال رہے کہ مالویکا بالی ووڈ اداکار جگدیش راج کی پوتی ہیں، حال ہی میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ طویل رشتے کے بعد اپنے بوائے فرینڈ پرنو بگا سے شادی کرنے جارہی ہیں اور اب ایک ہفتے کے اندر ہی انہوں نے شادی کی تصاویر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔






















