وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ دنیا مشکلات سے دوچار ہے۔ ہم تیل کی مسلسل سپلائی اور فراہمی کے لیے پرعزم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول ، ڈیزل اور ایل پی جی کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ دعاگوہیں کہ جنگی حالات جلد ختم ہوں، ہوسکتاہےیہ صورتحال کچھ ہفتوں یامہینوں تک برقرار رہے، ہم سب نے مل جل کرملک کوبحران سےنکالناہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہمارےوسائل لامحدود نہیں ہیں، ہم یہ بھی دیکھ رہےہیں اس صورتحال کے اثرات تجارت پرکیاہوں گے، کچھ تجاویز ایسی ہیں جوہمیں بہترترقی کی طرف لے جاسکتی ہیں، اپریل تک سپلائی کی صورتحال بہتر رہنے کی امید ہے، اپریل تک سپلائی کی صورتحال بہتر رہنے کی امید ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےفیصلہ کیاکہ قوم پرکم سےکم بوجھ ڈالا جائے، حکومت نے69ارب روپےکابوجھ خود برداشت کیا، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، مستحق طبقے کیلئے ٹارگٹڈ ریلیف پیکج تیار کررہے ہیں۔


















