ڈبلیو بی او ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو باکسنگ کی ٹریننگ دینا شروع کر دی ہے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ وہ ہانیہ عامر کو باقاعدہ تربیت دے رہے ہیں اور وہ ایک بہترین فائٹر ہیں جو جلد رنگ میں فائٹ بھی لڑیں گی۔
عثمان وزیر نے اپنی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارتی حریفوں کو شکست دے کر ہیٹرک مکمل کی۔
دورانِ انٹرویو پاکستانی سابق کپتان شاہد آفریدی سے بھی رابطہ ہوا، جنہوں نے عثمان وزیر کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔
شاہد آفریدی نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے عثمان وزیر کی مدد کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ وہ ایک بہترین، فٹ اور ذہنی طور پر مضبوط ایتھلیٹ ہیں، ایسے کھلاڑیوں کی حمایت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔





















