چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وزیراعلیٰ سندھ کے سابق معاون خصوصی بنگل خان مہر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات مرتضیٰ وہاب نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو شاہراہ بھٹو سے شاہراہ فیصل جانے کے لئے عظیم پورہ انٹرسیکشن پر فلائی اوور کی سو ورکنگ دنوں میں تعمیر کے منصوبے پر بریفنگ دی۔ بتایاکہ منصوبے کی تکمیل سے لاکھوں افراد کو فائدہ ہوگا۔
میئر کراچی نے بلاول بھٹو زرداری کو ایک سو بیس روز میں تعمیر ہونے والے ملیر میں خالد بن ولید فلائی اوور کی تکمیل سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ وزیراعلی سندھ کے سابق معاون خصوصی بنگل خان مہر اور پیپلز پارٹی گھوٹکی ضلع کے صدر میر بابر خان بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملے، ملاقات میں گھوٹکی کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔






















