پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہو گیاہے تاہم اس دوران گرما گرمی دیکھنے میں آئی، پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک اور ڈاکٹر زرقا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کے کیسز ، صحت اور ایران کی صورتحال پر مشاورت کی گئی تاہم اس دوران شاہد خٹک اور ڈاکٹر زرقا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کےبعد بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے صحت پر تشویش ہے، بانی کی صحت پر 100 کے قریب ارکان نے تحفظات کا اظہار کیا،بانی کی صحت کے معاملے پر قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔






















