سعودی وزارت دفاع نے کہاہے کہ ایک اور کروز میزائل الخروج کے مشرقی علاقے میں فضا میں ہی تباہ کر دیا گیاہے جبکہ متحدہ عرب امارات کے علاقے فجیرہ میں آئل انڈسٹریل زون میں ڈرون حملہ ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یواے ای کے علاقے فجیرہ میں آئل انڈسٹریل زون پر ڈرون حملہ ہواہے تاہم فجیرہ آئل انڈسٹریل زون میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، آگ ڈرون تباہ کرنے کے دوران ملبہ گرنے سے لگی۔
لبنان
لبنانی وزارت صحت کے مطابق لبنان میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، چھ دن سے جاری حملوں میں 217شہری شہید ہوگئے،لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں میں 789شہری زخمی ہوئے ہیں ۔
عراق
ایران نے عراق میں کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹھکانے پر حملہ کیا ہے جس دوران کیمپ پر میزائل اور ڈرونز داغے گئے ہیں ۔




















