بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز فرحان اختر اور رتیش سدھوائی نے ڈان تھری میں رنویر سنگھ کیساتھ مرکزی کردار کیلئے پریکانکا چوپڑا کا نام فائنل کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میںذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ڈان فرنچائز کی جانب سے اداکارہ پریانکا چوپڑا سے رابطہ کیا گیااور انہیں نئی فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کی جس پر دیسی گرل نے مثبت جواب دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق دیسی گرل پریانکا چوپڑا فلم میں اپنا پراناکردار روما بھگت نبھاتے نظرآئیں گی ،فرحان اختر اور اداکارہ کے درمیان شوٹنگ کے شیڈول کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اور اگر یہ معاملہ نمٹ گیا تو جلد پریانکا ایکشن میں نظر آئیں گی۔






















