بلوچستان حکومت نے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں توسیع کردی۔
اعلامیے کے مطابق بلوچستان حکومت نے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں31مارچ تک توسیع کردی گئی، تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع قومی فیصلوں کےتناظر میں کی گئی۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لے کر آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا، والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں گھروں میں جاری رکھیں۔
پنجاب میں بھی تعلیمی ادارے 31مارچ تک بند رہیں گے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے خطے میں جنگی صورتحال اور پیٹرولیم بحران کے سبب صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے،امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، اسکول اور تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز لے سکیں گے۔
دوسری جانب سندھ میں بھی توانائی کی بچت کے اقدامات کے پیشِ نظر صوبائی کابینہ نے اسکولز کو 31 مارچ تک بند رکھنے کی منظوری دی ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسکولز بند ہونے کے باوجود امتحانات اپنے مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوں گے۔




















