اختتامی تقریب کے باعث پی ایس ایل فائنل کا وقت تبدیل کردیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا فائنل 7 کے بجائے اب 8 بجے شروع ہوگا۔ حیدر آباد کنگز مین اور پشاور زلمی کے درمیان ٹاس ساڑھے 7 بجے ہوگا۔ اختتامی تقریب 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگی۔ اس سے قبل فائنل کا ٹاس ساڑھے 6 اور میچ کا آغاز 7 بجے شیڈول تھا۔
قبل ازیں چمچماتی ان فینیٹی ٹرافی کی رونمائی ہوگئی، ڈبل ڈیکر بس میں کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ اسٹائلش فوٹو شوٹ ہوا۔ پشاور کے بابر اعظم اور حیدر آباد کے مارنس لبوشین نے بس کی اسٹیئرنگ سنبھال لی اور ریس بھی لگا ڈالی۔
زلمی 2017 کے بعد دوبارہ تاج سر کرنے کو بے تاب ہیں جبکہ حیدرآباد کی ٹیم پہلا سیزن یادگار بنانے کیلئے پرامید ہے۔ فاتح ٹیم ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ امریکی ڈالرز کی حقدار ہوگی۔





















