سعودی عرب نے حج کے لیے عمر کی نئی پابندی نافذ کردی،15 سال سے کم عمر عازمین کو حج کی اجازت نہیں ملے گی۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق 15سال سےکم عمر عازمین حج کے ویزے فوری طور پر منسوخ کردئیےگئے،،450 پاکستانی بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے،تین مئی سےحج کےلئےسفرپرپابندی سے کراچی کے 70 عازمین حج متاثرہوں گے،200 بچے پرائیویٹ اور 250 بچے سرکاری حج اسیکم کے تحت حج پر جانے ہیں۔
مئی 2026 سے 15 سال سےکم عمرعازمین کوحج پروازوں میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی،3 سال سے کم عمر عازمین کے حج ویزے منسوخ قراردئیے گئے،متاثرہ عازمین کو مکمل رقم کی واپسی کی یقین دہانی کرادی۔
ایئرپورٹس پرکم عمرعازمین کو پرواز میں سوار ہونے سے روکنے کی ہدایت کردی گئی،حج سے متعلق عمر کی پابندی پر فوری عملدرآمد کا حکم جاری کردیاگیا،سابقہ حج پالیسی کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں کے حج پر جانے پر پابندی تھی۔





















