جرمن وزیرِ دفاع نے اپنے بیان میں کہاجرمنی میں امریکی فوجیوں کی موجودگی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔
جرمن وزیرِ دفاع نے کہا ہمیں توقع تھی امریکا جرمنی سے اپنی فوجیں واپس بلائے گا،جرمنی اپنی افواج کی تعداد بڑھا رہا ہے اور جدید دفاعی سامان خرید رہا ہے۔
یورپی ممالک کو اپنی سلامتی کی ذمہ داری خود لینی ہوگی،تمام مشنز کے لیےگروپ آف فائیو کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے۔
خیال رہے کہ امریکا نے جرمنی سے 5 ہزار فوجیوں کی واپسی کا اعلان کر دیا ہے،جو یورپ میں امریکی فوجی موجودگی کم کرنے کا پہلا بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ پیشرفت امریکی صدر ٹرمپ اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے درمیان ایران جنگ پر اختلافات کے بعد سامنے آئی ہے۔
پینٹاگون کے مطابق یہ فیصلہ ایسےوقت میں کیاگیا ہےجب واشنگٹن یورپی اتحادیوں پر زور دے رہا ہے کہ وہ اپنی سکیورٹی کے لیے زیادہ کردار ادا کریں، خصوصاً نیٹو کے تناظر میں۔
اعدادوشمارکےمطابق دسمبر 2025 تک یورپ میں تقریباً 68 ہزارامریکی فوجی مستقل طور پر تعینات تھے،جبکہ مختلف مشنزاورمشقوں کےلیےاضافی دستےبھی وقتاًفوقتاًبھیجےجاتےرہےہیں،یورپ میں امریکی فوجی موجودگی 31 مستقل اڈوں اور 19 اضافی مقامات پر مشتمل ہے,جہاں امریکی محکمہ دفاع کو رسائی حاصل ہے۔





















