ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کے نرخ میں 200 روپے کمی ہونے سے نئے فی تولہ نرخ 4 لاکھ 83 ہزار 762 روپے ہو گئے ہیں۔
اس کےعلاوہ 10 گرام سونےکی قیمت میں بھی 172 روپےکی کمی ہوئی ہے،جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 747 روپے ہوگئی ہے،فی تولہ چاندی کی قیمت 193 روپے بڑھکر 8014 روپے ہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 2 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 4614 ڈالر پرآ گیا۔




















