پی ٹی اے ٹریبونل کے ممبر فنانس کی عدم تعیناتی کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا وزیراعظم 18 مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں۔ وزیراعظم آکر بتائیں کہ ممبر فنانس کی تعیناتی کیوں نہیں ہوئی؟ پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن بھی پیش ہوں۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا ایک ریٹائرڈ جج ٹریبونل کے ممبر تعینات ہوئے ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ ریٹائرڈ ججز نے زیادہ بیڑا غرق کررکھا ہے۔ کوئی این آر سی میں لگ جاتا ہےتو کوئی کسی اور ٹریبونل میں، ریٹائرڈ ججز کو ٹریبونلز میں جانے کا زیادہ شوق ہے۔





















