بلوچستان کےسرحدی اضلاع میں گندم کی غیرقانونی ترسیل اورذخیرہ اندوزی پردفعہ 144 نافذکردی گئی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سےاعلامیہ جاری کردیاگیا،غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں کےخلاف کارروائی ہوگی،اعلامیے کےمطابق گندم چھپانے یا مقررہ حد سے زائد غیر قانونی ذخیرہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
مشتبہ گوداموں کی تلاشی، ٹرانسپورٹ دستاویزات کی جانچ پڑتال ہوگی،غیر قانونی گندم ضبط کرنے کی ہدایت، ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کردئے گئے،






















