بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیر کی معروف دسرگاہ پر پابندی عائد کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شوپیاں میں واقع جامعہ سراج العلوم کو غیرقانونی زمین پر تعمیرات اور مشکوک سرگرمیوں جیسے بے بنیاد الزامات کے تحت غیر قانونی قرار دیا گیا۔ جامعہ سراج العلوم کئی دہائیوں سے فلاح عالم ٹرسٹ کی نگرانی میں چلتا تھا اور مقبوضہ جموں کشمیر میں دنی تعلیم کا اہم ترین مرکز تھا۔





















