قومی ایمرجنسی آپریشن سنٹرنےدوسری قومی انسدادِ پولیومہم کی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کےمطابق ملک کےتمام علاقوں میں پولیو ویکسینیشن کی شرح اوسط سےبلند رہی،مہم میں 4 کروڑ 48 لاکھ بچوں کوپولیوسے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی گئی،ویکسینیشن ٹیموں نے وفاقی اورصوبائی سطح پر 99 فیصد گھروں تک رسائی حاصل کرلی،گھرگھر ویکسین فراہم کرنےکےلیے 4 لاکھ فرنٹ لائن ورکرز کو متحرک کیا گیا۔
رپورٹ کےمطابق پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ،سندھ میں 1 کروڑ 4 لاکھ بچوں کو ویکسین دی گئی،خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ 35 ہزار،بلوچستان میں 26 لاکھ 21 ہزار بچوں کو ویکسین دی گئی،اسلام آباد میں 4 لاکھ 41 ہزار، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 92 ہزار بچوں کو ویکسین ملی۔
رپورٹ کےمطابق آزاد کشمیر میں 7 لاکھ 17 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کےقطرے پلائے گئے،پولیو ویکسین سےانکار کےواقعات میں 20 فیصد کمی آ گئی،پولیومہم کے دوران کمیونٹی میں انکارکی شرح 0.15 فیصد سے کم رہی،محروم رہ جانے والے بچوں تک گھر گھر جاکر دوبارہ رسائی ممکن بنائی گئی۔





















