صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نےجہازپرحملہ کرکےعملےکویرغمال بنالیا،جہاز کے عملے میں گیارہ پاکستانی بھی شامل تھےیرغمالیوں میں کراچی سے تعلق رکھنے والے بیالیس سالہ یاسرخان بھی ہیں۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ یاسرخان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ جہاز پرحملے کاواقعہ 21 اپریل کو رپورٹ ہواتھا،جہازمیں11 پاکستانی عملےاور مالک سمیت 25 افرادشامل ہیں،جہازپراے کے47 اور لاکٹ لانچرز سے لیس مسلح افراد موجود ہیں،
یاسر کی اہلیہ نے بتایا کہ آخری بارشوہرسے 21 اپریل کو بات ہوئی،شوہر نے بتایا کہ تین دن سےبھوکےہیں، حکومت کی طرف سےکوئی مددنہیں کی گئی،حکومت سے مدد کی اپیل ہے جلد سے جلد ہمارے پیارے ہمیں واپس لائے جائیں۔





















