پی ایس ایل سیزن 11 کے 34 ویں میچ میں راولپنڈیز نے آخر کار ایونٹ مسلسل 8 شکستوں کے بعد پہلی فتح حاصل کر لی ہے ۔ راولپنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 137 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں ڈیون کانوے 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ان کے علاوہ مارک چیپمین نے 23 اور کرس گرین نے 29 رنز بنائے ۔
راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر، سعد مسعود اور ڈیان فروسٹر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آصف آفریدی، نسیم شاہ اور ڈیرل مچل نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
راولپنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 138 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں محمد رضوان 45 اور کامران غلام 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ڈیرل مچل 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔





















