عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمت میں تیسرے روز بھی کمی
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں فی تولہ سونےکی قیمت پانچ لاکھ روپےسے نیچےآگئی،24کیرٹ فی تولہ سونا 1200روپےسستا ہوکر498962 روپے پرآگیا،دس گرام سونےکی قیمت 1029 روپےکم ہوکر 427779 روپےہوگئی۔
34 روپے کم ہو کر فی تولہ چاندی 8324 روپے کی ہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 12 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 4766 ڈالر پر آ گیا۔




















