بشریٰ بی بی کی آنکھ کے آپریشن کے بعد اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دو رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم نے بشریٰ بی بی کی آنکھ کا فالو اَپ چیک اپ کیا، جس میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر ندیم قریشی اور ڈاکٹر محمد عارف شامل تھے۔
فالو اَپ معائنے میں بشریٰ بی بی کی آنکھ کی صورتحال تسلی بخش قرار دی گئی ہے اور بہتری بھی سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی آنکھ کا آپریشن دو روز قبل کیا گیا تھا۔






















