عید کے تین دن پاکستان ریلوے نے خوب کمائی کی۔
ذرائع کےمطابق ریلویز نے عید کے تینوں دن مجموعی طور پر 48 کروڑ روپے کمائے،عید کے پہلے دن پاکستان ریلوے کو 11 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے عید کے دوسرے اور تیسرے دن 17 کروڑ اور 20 کروڑ کی کمائی،عید پر پاکستان ریلوے کی ٹرینوں کی ریزرویشن 100 فیصد رہی،ریلوے نے عید پر 4 اسپیشل ٹرین بھی چلائی تھیں،۔




















