وفاقی وزیرمصدق ملک نے کہاہےکہ تیل کی قیمتیں بڑھتی رہیں تولامحدود سبسڈی دینا ممکن نہیں ہوگا، جنگ جاری رہی تومہنگائی میں اضافہ ہوگا اور کفایت شعاری سے کام نہ کیا تو مشکل ہو گی ۔
اپنے خصوصی پیغام میں مصدق ملک کا کہنا تھا کہ حکومت سبسڈی نہ دیتی تو پٹرول کی قیمت فی لیٹر400 سےزیادہ ہوتی، وزیراعظم نے پیٹرول کی مد میں 127 روپے سبسڈی دی، ڈیزل پر 200 روپے حکومت سبسڈی دے رہی ہے ، سرکاری گاڑیوں کو گراونڈ کر دیا گیاہے،
ان کا کہناتھا کہ آج ایک مشکل وقت ہے، خطے میں آگ لگی ہوئی ہے، یہ آگ ہمارےگھر کی دہلیز پر آچکی ہے، بعض ممالک میں ہنگامہ آرائی شروع ہوچکی ہے، وزیراعظم شہبازشریف چند اہم فیصلے کیےہیں، وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم کے تحت اپنے دورے منسوخ کیے۔






















