پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں جاری تردید کے بیان کو غلط قرار دیا ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر تحریک انصاف کے نائب صدر شیر افضل مروت نے عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس پر تحریک انصاف کے ترجمان نے نائب صدر تحریک انصاف کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
جس کے ردعمل میں نائب صدر تحریک انصاف نے اپنے سوشل میڈیا پیغام لکھا کہ میں نے تحریک انصاف کے آفیشل سوشل میڈیا پیج پرجاری کردہ تضاد کا جائزہ لیا ہے۔میں نے انٹرا پارٹی الیکشن کے بارے میں اپنی میڈیا ٹاک میں جو کچھ بھی کہا ہے وہ درست بیان ہے۔
میں نے @ptiofficial کے جاری کردہ تضاد کا جائزہ لیا ہے۔
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) November 28, 2023
میں نے انٹرا پارٹی الیکشن کے بارے میں اپنی میڈیا ٹاک میں جو کچھ بھی کہا ہے وہ درست بیان ہے۔ فیصلے چیئرمین پی ٹی آئی نے سینیٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر عمیر نیازی اور میری موجودگی میں کئے۔ میں یہ سمجھنے میں ناکام ہوں کہ تضاد کے…
انہوں نے مزید لکھاکہ فیصلے چیئرمین پی ٹی آئی نے سینیٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر عمیر نیازی اور میری موجودگی میں کئے۔ میں یہ سمجھنے میں ناکام ہوں کہ تضاد کے پیچھے کون ہے اور گمراہ کن بیان کیوں جاری کیا گیا۔
_قانونی موشگافیوں کے پیش نظر!!! *فیصلہ خان کا_* pic.twitter.com/lajXDaKSxY
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) November 28, 2023
انہوں نے اپنے بات کی تصدیق کیلئے لکھاکہ میڈیا کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اگر آپ برا نہ مانیں تو مذکورہ بالا افراد سے میرے بیان کی تصدیق کریں۔






















