پاکستان میں سونے کے نرخوں میں منگل کو اضافہ ہوا ہےبین الاقوامی شرح میں اضافے کے ساتھ سونے کی قیمت ایک دن میں 800 روپے اضافے کے بعد 218,400 روپے فی تولہ ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مشترکہ نرخوں کے مطابق 10 گرام سونا 686 روپے کے اضافے کے بعد 187,243 روپے میں فروخت ہوا۔
اے پی جی جے ایس اےنے کہا کہ 20 ڈالر کے پریمیم کے ساتھ منگل کو سونے کی بین الاقوامی مارکیٹ میں 3 ڈالر کے اضافے کے بعد سونے کی بین الاقوامی شرح 2,033 ڈالر فی اونس مقرر کی گئی تھی۔
دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 2620 روپے پر مستحکم رہی ہے۔




















