ہالینڈ کے جنرل الیکشن میں اسلام مخالف سیاستدان ملعون گیرٹ ولڈرز کی جماعت نے کامیاب ہوگئی۔جس سے 25 سال بعد فریڈم پارٹی کی جیت نے ڈچ سیاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور اس سے پورے یورپ کو بھی جھٹکا لگے ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالینڈ کے عام انتخابات میں متنازعہ سیاستدان اور اسلام کےبدترین دشمن ملعون گیرٹ ولڈرز کی جماعت فریڈم پارٹی نے 150 میں سے 37 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ الیکشن میں گیرٹ ولڈرز کے حریف بائیں بازو کے اتحاد لیبر پارٹی اور گرین لیفٹ کے مشترکہ ٹکٹ پر لڑنے والے 25 امیدوار کامیاب ہوئےجبکہ سبکدوش وزیر اعظم مارک روتاہ کی پیپلز پارٹی فار فریڈم اینڈ ڈیموکریسی کو 24 نشستیں حاصل کر سکی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں 25 سال بعد فریڈم پارٹی کی جیت نے ڈچ سیاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور اس سے پورے یورپ کو بھی جھٹکا لگے گا۔ گزشتہ انتخابات میں گیرٹ ولڈرز کی جماعت محض 17 نشستوں پر کامیاب ہوسکی تھی۔
خیال رہے کہ حکومت بنانے کیلئے گیرٹ ولڈرز کو 150 نشستوں والی پارلیمنٹ میں 76 نشستیں درکار ہوں گی جس کیلئے انہیں دیگر جماعتوں کو بطور اتحادی شامل کرنے کیلئے قائل کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ ملعون گیرٹ ولڈرز نے 2019 میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کرانے کا اعلان کیا تھا جو بعد میں شدید عالمی دباؤ کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔





















