پاکستان کے معروف گلوکار و پاکستان برابری پارٹی کے چیئرمین جواد احمد کے والد پروفیسر توقیر احمد اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جواد احمد نے سوشل میڈیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے پلیٹ فارم فیس بک پر پوسٹ پر اپنے والد محترم کے وصال کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ میرے والد محترم پروفیسر توقیر احمد آج لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔
انہوں نے اپنے والد محترم کے جنازہ کا بتاتے ہوئے لکھا کہ ان کی نماز جنازہ کل بروز اتوار 12 نومبر ڈیڑھ بجے دوپہر بعد از نماز ظہر ہماری رہائش گاہ کے ساتھ جوہر ٹاؤن، J1 block، سن فلاور سوسائٹی بلال مسجد میں ادا کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پوسٹ پر جواد احمد کے مداحواں نے دکھ کا اظہار کیا اور لکھاکہ مرحوم کی روح کو سکون ملے اور جواد اور ان کے اہل خانہ یہ صدمہ ہمت سے برداشت کریں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون!






















