وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ثقافت کے لحاظ سے پاکستان تاریخی ورثے کا حامل ہے۔ کلچرل ڈائیلاگ سے ہی پر امن دنیا کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی قیادت میں پاکستانی وفد نے قازان فورم میں شرکت کیں۔ تاتارستان کے دارالحکومت میں دو روزہ قازان فورم میں او آئی سی ممالک کے مابین کلچرل ڈائیلاگ کے دوران وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے خطاب کیا۔
فورم سے خطاب میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ ثقافت میں تاریخی اور مذہبی اعتبار سے پاکستان وسطی ایشیاء سے وابستہ ہے۔ روس اور وسط ایشیائی ریاستوں سے ثقافتی تبادلوں کو خوش آئند سمجھتے ہیں۔ ثقافت کے لحاظ سے پاکستان تاریخی ورثے کا حامل ہے۔ کلچرل ڈائیلاگ سے ہی پر امن دنیا کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔
عبدالعلیم خان نے کثیر الجہتی ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے پر زور دیا۔ کہا کلچرل ڈائیلاگ پر روس کے کردار کو سراہتے ہیں۔ کلچرل ڈائیلاگ سے ہی پر امن دنیا کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے ثقافتی تعاون کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔۔ کہا باہمی گفتگو اور افہام و تفہیم سے دنیا کو زیادہ پر امن اور متنوع بنا سکتے ہیں۔
عبدالعلیم خان نے کثیر الجہتی ثقافتی شناخت و تنوع کے تحفظ کے موضوع پر اجلاس میں بھی شرکت کی۔ کہا قازان فورم کا انعقاد خوش آئند ہے۔ رشیاء اسلامک ورلڈ قازان فورم میں شریک ممالک باہمی تجربات سے مستفید ہوں گے۔ قازان فورم میں قطر، متحدہ عرب امارات۔ الجیریا اور روس سمیت دیگر ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔






















