لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایوی ایشن میس کے علاقے میں ایک سرویلنس ڈرون گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایئرپورٹ کے قریب اڑان بھرنے والے اس ڈرون کو جام کرکے گرایا گیا۔
سکیورٹی اداروں نے گرنے والے ڈرون کو فوری طور پر تحویل میں بھی لے لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ دیگر تفصیلات کا پتہ لگایا جا سکے۔






















