پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ترجمان لیفٹینٹ جنرل احمد شریف نے بھارتی پائلٹ کی پاکستانی تحویل میں ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔
پاک فضائیہ اور بحریہ کے سینئر افسران کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پاک فوج احمد شریف کا کہنا تھا کہ 6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت کے باعث بچوں اور عورتوں سمیت بے گناہ شہری شہید ہوئے، ہمارے دل اور ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں ، ہم نے بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کیا اور مسلح افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جس کی مدد سے ہمیں کامیابی ملی۔
پریس کانفرنس کے دوران بھارتی پائلٹ کی گرفتاری سے متعلق زیر گردش خبروں بارے سوال کے جواب میں ترجمان پاکستان فوج کا کہنا تھا کہ میں واضح کردوں کہ ہمارے پاس کوئی بھارتی پائلٹ نہیں ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ صرف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ ہے، بھارت کا کوئی پائلٹ ہماری تحویل میں نہیں ہے۔






















