راولپنڈی؛پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کےاثرات سامنے آنا شروع ہو گئے،ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نےپبلک اورگڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بارہ سے پندرہ فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔
اتھارٹی کےمطابق ڈیزل پر چلنے والی اے سی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 12 فیصد جبکہ نان اے سی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کی گئی ہے،اسی طرح پیٹرول پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 15 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا۔
ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نےگڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 18 فیصد کمی کا بھی اعلان کیا ہے،جس سے کاروباری سرگرمیوں اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے اخراجات میں کمی آنے کی توقع ہے۔
اتھارٹی نےتمام بس اڈوں اور ٹرانسپورٹ اڈوں کو فوری طور پر نئے کرایوں کے بینرز آویزاں کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے تاکہ مسافروں کو نظرثانی شدہ کرایوں سے آگاہ کیا جا سکے۔




















