امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ پیش رفت کے تناظر میں اہم سفارتی سرگرمیاں تیز کر دی گئیں، پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا اجلاس اکیس جون کو قاہرہ میں ہوگا اور اسحاق ڈار کی مصر روانگی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کل مصر روانگی کا امکان ہے جہاں وہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔اجلاس میں علاقائی سلامتی، باہمی روابط، تجارت اور مغربی ایشیا میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزرائے خارجہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور کریں گے۔اجلاس کے دوران غزہ کی صورتحال اور امن عمل سے متعلق امور بھی ایجنڈے کا اہم حصہ ہوں گے۔





















