وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کا جلد امکان ہے۔ سعودی حکام سے پاک سعودی عرب اقتصادی اور دفاعی تعاون کے فروغ پربات چیت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے، دفتر کارجہ وزیراعظم کے دورے کے شیڈیول کو حتمی شکل دے رہا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف سعودی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں عالمی، علاقائی اور دوطرفہ دلچسپی کے اہم امور پر بات ہوگی۔





















