پاکستانی حکام دفتر خارجہ کے مطابق امریکا ایران تکنیکی مذاکرات کو ملتوی قرار نہیں دیا جاسکتا، مذاکرات کا فیز ٹو دوچار روز میں بھی شروع ہوسکتا ہے۔
دفتر خارجہ حکام کا کہنا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات ہونے ہی ہونے ہیں، محرم کے بعد امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا، امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوچکے، جب دستخط ہوگئے تو پھر سوئٹزرلینڈ جانے کا کوئی جواز نہ تھا۔
حکام کے مطابق پہلے معاہدہ پر دستخط سوئٹزرلینڈ میں ہونے تھے ، معاہدے پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، ایرانی اسپیکر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دستخط کرنے تھے، امریکی صدر کے معاہدہ پر دستخط کے بعد دستخطوں کی سطح کو اپ گریڈ کیا گیا۔
دفتر خارجہ حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے دستخطوں کے بعد ایرانی صدر اور وزیراعظم پاکستان نے الیکٹرانک دستخط کیے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل مصر جائیں گے۔
واضح رہے کہ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی لبنان پر بمباری امریکا ایران تکنیکی مذاکرات میں رکاوٹ بن گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی وفد نے لبنان پر حملوں کی وجہ سے سوئٹزرلینڈ کا دورہ منسوخ کردیا، ایرانی وفد کے نہ آنے پر تکنیکی مذاکرات کو ملتوی کرنا پڑا، ایرانی وفد کے نہ آنے پر امریکی نائب صدر نے بھی دورے کو ملتوی کردیا۔





















