پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے سرحد پار داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’جھوٹ‘ اور پروپیگنڈا‘ قرار دیا ہے۔
پاکستان کی وزارت اطلاعات نے جمعے کو افغان طالبان کی وزارت دفاع کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پاکستان کے دو صوبوں پر فضائی حملے کرنے کے دعوے کی تردید کی۔ وزارت اطلاعات کے فیکٹ چیک ونگ نے افغان طالبان کےدعوؤں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قراردے دیا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق داعش سمیت 2 درجن سے زائد دہشتگرد تنظیموں کے ٹھکانے افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں ہیں، دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی چھپانے کیلئے افغان طالبان کیجانب سے ایسے جعلی بیانات جاری کیے جاتے ہیں۔
بیان کے مطابق افغان طالبان کا ایک ابتدائی نوعیت کا ڈرون شینکو، خیبر کے قریب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا، پاکستان ایئر فورس کے الرٹ فضائی دفاعی نظام نے درانداز ڈرون کی فوری نشاندہی کرکے اسے ناکارہ بنا دیا۔





















