فٹبال چیمپیئنز لیگ کے اختتام کے بعد فرانس میں ہنگامے، 400 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
فرانس میں فٹبال چیمپیئنز لیگ کے فائنل کے بعد جشن ہنگاموں میں بدل گیا،دارالحکومت پیرس میں 280 بلوائیوں کو گرفتار کیا گیا۔
برطانوی میڈیا کےمطابق پیرس میں پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں،جھڑپوں کے دوران کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے،فٹبال چیمپیئنز لیگ نے پی ایس جی نے آرسنل کو ہرا کر جیت لی تھی۔





















