ایرانی اسپیکرمحمد باقرقالیباف نےاپنےبیان میں کہاہمیں دشمن کےوعدوں پر بھروسہ نہیں، ہمارے لئے صرف عملی اقدامات اہم ہیں،دوسرا فریق جب تک عملی اقدام نہیں اٹھاتا، ایران بھی کوئی قدم نہیں اٹھائے گا۔
ایرانی اسپیکرمحمد باقرقالیباف نے اپنےبیان میں کہاشہید آیت اللہ خامنہ ای نے ہمیں دھمکیوں کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا،معاہدے کو اس وقت تک قبول نہیں کریں گے جب تک قوم کےحقوق محفوظ نہ ہوں،
مزیدکہاملک کوتقسیم کرنیوالی قوتوں کےمقابلےکیلئےقومی اتحاد کی ضرورت ہے،سیاسی اور فکری اختلافات کے باوجود قومی مفاد کومقدم رکھنا چاہیے،دشمن اقتصادی دباؤ اورمیڈیا وار کے ذریعےتقسیم پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔





















