لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کے سینٹری ورکرز کیلئے 10 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ رقم اگرچہ زیادہ نہیں، تاہم ستھرا پنجاب پروگرام کے ہر ملازم کو یہ انعام دیا جائے گا۔ستھرا پنجاب، امن و امان کے اقدامات، سی سی ڈی اور اسموگ کنٹرول منصوبوں کو عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ جب قیادت کے دل میں عوام کا درد ہو تو نتائج بھی اسی طرح سامنے آتے ہیں۔پنجاب حکومت کا تفصیلی بجٹ جلد پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے آئندہ سال سے ہر یونین کونسل کی سطح پر باقاعدہ قربان گاہیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی اور آلائشوں کی تلفی کا نظام مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ان کا کہناتھا کہ ستھرا پنجاب اتھارٹی نے ایک مثالی ریکارڈ قائم کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈائریکشن پر یہاں آئی ہوں، میڈیا نے ہماری معاونت کی، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ایک میجر سرجری ہوئی ہے، باہرآکر وزیراعلیٰ پنجاب کا پہلا سوال یہ تھا کہ کیا باہر صفائی ہورہی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان تین دنوں میں 174000 لوگوں نے عید کے 3 دنوں میں کام کیا، چالیس ہزار پلس مشینری نے کام کیا، ساٹھ ہزار کے قریب فلیٹ نے کام کیا، تین لاکھ چھترہزارٹن ویسٹ جمع کیا گیا، پچھلے سال تین لاکھ ستاون ہزار ویسٹ جمع کیا گیا تھا۔
ان کا کہناتھا کہ ڈیجیٹل طریقے سے سب کچھ مانیٹرکیا گیا، لاہور 41582 لوگوں نے رابطہ کیا، عید سے پہلے ایک کروڑ 22 لاکھ بیگ لوگوں کو تقسیم کیے گئے، لوگوں نے رابطہ بھی کیا، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ یونٹس ڈسٹرکٹ لیول پر کام کر رہے تھے۔
سینئروزیر پنجاب کا کہناتھا کہ نالوں کی صفائی کو یقینی بنانے کیلئے کام کیا گیا، سیف سٹی انسٹال ہورہی ہے، پہلی مرتبہ ستھرا پنجاب اتھارٹی نے ڈرونز کے ذریعے ہرچیز کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر شہری سہولت کیلئے بہترین کام کیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام مساجد کی صفائی کی گئی تمام قربان گاہوں کو صاف رکھا گیا، چالیس ہزار لیٹرعرق گلاب کا چھڑکاؤ ہوا، آج ہم کانفیڈنس کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کوئی تعفن، بیماری یا بدبو سامنے نہیں آئی، گاؤں،سڑکوں،محلوں میں یکساں صفائی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروجیکٹ پہلے لاہور میں کام کر رہا تھا، وزیراعلیٰ نے فیصلہ کیا ہر ڈسٹرکٹ میں ستھرا پنجاب میں شروع کروںگی، پنجاب کا ہرگلی ہرمحلہ چمک رہا ہے، شدید گرمی کے باوجود ستھرا پنجاب کے لوگوں نے 72 گھنٹے کام کیا۔
شہریوں نےجو تعاون کیا ہےان کا شکریہ ادا کرتی ہوں،پورے پنجاب کے قبرستانوں کو صاف کیا گیا۔





















