پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر احسن کریم اسلام آباد میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
رپورٹ کے مطابق اہل خانہ نے فرسٹ کلاس کرکٹر احسن کریم کی موت کی تصدیق کردی۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ گھر میں تقریب جاری تھی کہ کرکٹر احسن کریم کو دل کا دورہ پڑا، انہیں طبعیت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔
اہل خانہ کے مطابق کرکٹر احسن کریم کی نماز جنازہ چٹھہ بختاور میں ادا کردی گئی ہے۔






















