امریکی صدر اور میڈیا کے درمیان ایک اور تنازع سامنے آگیا۔
امریکی ٹی وی اے بی سی سےوابستہ معروف کامیڈین جمی کیمل نےفائرنگ کےواقعہ سےدو دن قبل ریکارڈ کیےگئےپروگرام میں خاتون اول ملانیا کو ایکسپیکٹنٹ وڈو ،یعنی ممکنہ بیوہ قرار دیا۔
وائٹ ہاؤس کے ڈنر کےدوران فائرنگ کےواقعہ کےبعد یہ جملہ تنازع کاباعث بن گیا،صدرٹرمپ اورامریکی خاتون اول ملانیا نے جمی کیمل کوبرطرف کرنےکامطالبہ کردیا،صدرٹرمپ نےاس بیان کو انتہائی قابل اعتراض اور حد سے تجاوز قرار دیا۔ میلانیا ٹرمپ کاکہنا تھا کہ یہ مزاح نہیں بلکہ معاشرتی تقسیم کو بڑھانے کا سبب ہے۔
ہاؤس کی ترجمان نے بھی اس معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ بیان قرار دیا۔





















