نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے کینیڈا کی وزیرخارجہ انیتا آنند نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران خطے کی تازہ صورت حال اور امن کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مکالمے اور سفارتکاری سے مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے پاک کینیڈا دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا ۔ تجارت، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی ۔ دونوں وزرائے خارجہ کا تعلقات کے فروغ کیلئے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا گیا ۔






















