بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنجے دت نے اپنی نئی فلم ’کھل نائیک ریٹرنز‘ کی پہلی جھلک جاری کردی۔
اداکار سنجےدت کی فلم ’کھل نائیک‘کی ریلیز کے 32 سال بعد ’کھل نائیک ریٹرنز‘ کی پہلی جھلک جاری کرتے ہوئے فلم کا باضابطہ اعلان کیا۔
1993 کی ہٹ فلم میں سنجےدت،مادھوری ڈکشت، انوپم کھیر، راکھی گلزار اور جیکی شیروف نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
فلم کے ٹیزر میں سنجے دت کو یہ ڈائیلاگ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ "بولا تھا نہ… 10 اکتوبر، رات کے 10 بجے، بلو جیل سے پھُر…”۔
سوشل میڈیا پرپہلی جھلک شیئر کرتے ہوئےسنجےدت نےلکھا ‘کچھ کہانیاں ختم نہیں ہوتی، وہ دوبارہ شروع ہوتی ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اگست 1993 کو ریلیز ہونے والی فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔





















