وزیراعلیٰ پنجاب نے”اپنا کھیت، اپنا روزگاراسکیم“پورٹل کا افتتاح کردیا،اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم کے کامیاب امیدواروں کو فی ایکڑ 50ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے تک آباد کاری ون ٹائم گرانٹ دی جائے گی۔
پنجاب میں بےزمین دیہاتیوں کوتقریباً160ارب روپےکی مالیت کی اراضی کے تاریخی منصوبےآغازہو گیا، وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پرپانی کی دستیابی اورزرخیزی کو مدنظر رکھ کر زرعی اراضی کی نشاندہی کی گئی۔
پنجاب کےمختلف اضلاع میں 13812 زرعی لاٹ سے 88780 خاندان مستفید ہوں گے،چولستان میں 16685 لاٹ ملنے سے 101111 فیملیز مستفید ہوں گی۔
اپناکھیت،اپنا روزگارسکیم کےتحت ہرکامیاب امیدوارکو 25 سے 40 لاکھ مالیت کی زرعی اراضی کاشت کے لئےملےگی،سینئرممبر بورڈ آف ریونیونبیل جاوید نے”اپنا کھیت،اپنا روزگارسکیم“ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
پانی کی دستیابی کے ساتھ ایک لاکھ 24ہزار 124374 ایکڑ زرعی اراضی کی فراہمی کی جائے گی،دیہات میں بیر وزگار کاشتکاروں کو10 سال کے لئے زرعی اراضی فراہم کی جائیگی،ڈسٹرکٹ میں اپنا کھیت، اپنا روزگارسکیم“کیلئے 43938 ایریاز اور چولستان میں 83425 ایریاز، آبپاشی اور زرخیزی کو مد نظر رکھ کر نشاندہی کی گئی۔
خواہشمند کاشتکار akarpunjabgovt.pk پر2 سے 18 مئی تک اپلائی کرسکتے ہیں ”اپنا کھیت،اپنا روزگار سکیم“ کے امیدوار یکم جون سے 8 جون تک ڈپٹی کمشنر کے پاس اپیل کر سکیں گے،19 جون کو ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ کی لسٹ فائنل ہوگی، 30 جون سے لینڈ ڈسٹری بیوشن شروع ہوگی،ایک سے زیادہ امید وار ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کے بعد زرعی اراضی دس سال کے لئے دی جائے گی۔
اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم کی اراضی صرف زرعی مقاصد کے لئے استعمال ہوگی، پختہ تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائیگی،ہرکاشتکار اپنی مرضی کی فصل کاشت کر سکے گا،ہر لاٹ کے ساتھ ایگریکلچر افسر اور زرعی انٹرنی بھی منسلک ہوں گے،اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ زراعت کے افسران پر مشتمل کمیٹی سال میں دو مرتبہ وزٹ کرکے کاشت کا جائزہ لے گی۔






















