پاکستان نے عالمی مالیاتی منڈی میں چار سال بعد واپسی کر دی ، 50 کروڑ ڈالر کا یورو بانڈ جاری کر دیا۔ وزارت خزانہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے جلد مزید عالمی اور سکوک بانڈز کے اجرا کا اعلان بھی کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پچاس کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کا اجرا پاکستان میں عالمی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی ظاہر کرتا ہے۔ یورو بانڈ سے پاکستان کی معیشت پر اعتماد میں اضافہ ہوا۔ عالمی مارکیٹس میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوگئی۔ پاکستان نے تین سال کی مدت کیلئے یورو بانڈ جاری کیا ، مشکل عالمی حالات میں یہ کامیاب اجرا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پچیس کروڑ ڈالر کا پانڈا بانڈ بھی جلد جاری کیا جائے گا۔



















