حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے سلسلے میں 12 ہزار پیٹرول پمپس کیلئے 24 ہزار موبائل ڈیوائسزکی خریداری مکمل کرلی گئی۔ موبائل فونز اوگرا کے ذریعے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے حوالے کردیئے گئے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کےلیے موبائل فونز اوگرا کے ذریعے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے حوالے کردیئے گئے، فیول پارکنگ ایپ اوگرا ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک کردی گئی۔
درآمد وبرآمد شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ڈیجیٹل ایپ کےذریعے ہوگی، پئٹرولیم مصنوعات کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی، اسمگلنگ روک تھام ممکن ہوسکےگی، پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک اور ترسیل خرید و فروخت مانیٹرکی جا سکے گی۔
پیٹرول پمپس اسٹاف کو فیول مینجمنٹ سسٹم، فیول ایپ پرتربیت دی جارہی ہے، وزارت آئی ٹی، این آئی ٹی بی، اوگرا کی جانب سے ٹریننگ دی جا رہی ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے رضاکار بھی تربیت دینےکےعمل میں شریک ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق فیول مینجمنٹ سسٹم کیلئےاین آئی ٹی بی،پی ٹی اےسےمنظورشدہ موبائل فون استعمال ہوںگے، شہریوں کو ذاتی گاڑیوں کیلئے پیٹرول کا کوٹہ مقرر کیا جائے گا، فیول مینجمنٹ کیلئے تیار اپلیکیشن کی ٹیسٹنگ پہلےہی مکمل کی جاچکی ہے۔ پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کیا جائےگا۔
وفاقی حکومت گاڑیوں کیلئے پیٹرول کوٹہ کا اعلان کرے گی، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کی تیارموبائل ایپ سےکوٹہ سسٹم نافذ کیا جائے گا۔ کسی بھی شخص کو کوٹہ سے زیادہ پیٹرول خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی۔





















