ترکیہ کے جنوبی علاقے میں اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ،20زخمی ہوگئے۔
ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنیوالےطالبعلم نے خود کو گولی ماردی،حملہ آور کے پاس 5 بندوقیں اور 7میگزین تھے،فائرنگ کی وجوہات پتہ نہ چل سکیں،تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ ترکیہ کےکہرامانماراس میں اسکول پرہولناک حملےسےبہت دکھ ہوا،
معصوم جانوں بالخصوص بچوں کاضیاع ناقابل بیان سانحہ ہے،ہم ترکیہ کے ساتھ یکجہتی سے کھڑے ہیں، ترکیہ کےبچےہمارےبچےہیں،انکادردہمارا دردہے،متاثرہ افرادکےاہلخانہ سےتعزیت اورزخمیوں کے لیے دعائیں۔






















